top of page
Search

سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے دوبارہ بلالیا

  • Writer: PAK NEWS
    PAK NEWS
  • Dec 22, 2022
  • 1 min read

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ 11 اپریل کو جمع کرائےگئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 23 مئی کو خط لکھا گیا تھا اور 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کی مہلت دی گئی تھی۔


اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے مدعو کرتے ہوئے خط میں استعفوں کی تصدیق سے متعلق قواعد کا حوالہ بھی دیا ہے۔


بعد ازاں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آکرکردار ادا کرے۔


راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے لیے تمام ارکان کو خطوط لکھے تھے، قواعد یہ کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی نےکہا ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں، اکھٹے ہوکر آنا اسپیکرکے اطمینان کے لیےکافی نہیں ہے، اس سے ایک دوسرے پر پریشر ہوگا۔


اسپیکر کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے سب کو وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


bottom of page