top of page
Search

عادل راجا کے نازیبا الزامات پر معروف اداکاراؤں کا ردِعمل سامنے آگیا

  • Writer: PAK NEWS
    PAK NEWS
  • Jan 3, 2023
  • 2 min read

سوشل میڈیا پر عادل راجا کی جانب سے سنگین الزامات لگائے جانے پر اداکاراؤں نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ماڈلز کی جانب سے سخت مذمت۔

ویلا گر عادل راجا کی جانب سے پاکستان کی 4 مشہور اداکاراؤں پر نام لئے بغیر ناموں کے پہلے حروف استعمال کر کے ماہرہ خان، کبریٰ خان، سجل علی اور مہوش حیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے۔

الزامات کے سامنے آنے پر پاکستان کی ان نامور اداکاراؤں نے بھی ویلاگر کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے سوشل میڈیا کا رُخ کیا اور شدید ردِعمل دیا۔

اداکارہ سجل علی نے ان الزامات پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پستی کی جانب جارہا ہے اور گندا ہوتا جارہا ہے، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے'۔

اداکارہ کبریٰ خان نے ویلاگر کے الزامات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان کے خلاف پاکستان سمیت برطانیہ میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا اور عادل راجہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے پاس اگر ان الزامات سے متعلق ٹھوس ثبوت ہیں تو 3 دن میں پیش کریں اور نہ پیش کر سکیں تو عوام کے سامنے معافی مانگیں۔

کبریٰ خان کا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید لکھا کہ اگر عادل راجا نے سب کے سامنے ان سے معافی نہ مانگی تو وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ویلاگر کے خلاف مقدمہ کریں گی وہ برطانیہ کی شہری ہیں ان کے پیچھے وہاں بھی پہنچ جائیں گی۔

رہے کہ ویلاگر نےعادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لئے بغیر ان کے ناموں کے پہلے حروف 'M H - M K - A K-S A ' استعمال کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

اداکاراؤں کے خلاف مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ٹوئٹر پر سجل عل، مہوش حیات، کبریٰ خان اور ماہرہ خان کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے جبکہ شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان الزامات کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


bottom of page