top of page
Search

گورنر ہاؤس میں رات گئےایم کیو ایم پاکستان کے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

  • Writer: PAK NEWS
    PAK NEWS
  • Dec 29, 2022
  • 1 min read

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس پی کے چیئرمین سمیت رہنماؤں کی ایم کیو ایم

پاکستان میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار کی واپسی پر بھی بات چیت ہوئی، گورنر سندھ نے مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس پی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی واپسی سے متعلق رابطہ کمیٹی کے مزید اجلاس ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ کو ایک بار پھر ایم کیو ایم کی تشویش سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدوں میں تاخیر پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیاں درست نہ ہونے پر اور بلدیاتی قانون میں آرٹیکل 140 اے کے تحت ترمیم میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


bottom of page