top of page
Search

سی ٹی ڈی پنجاب کا آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگرد گرفتار

  • Writer: PAK NEWS
    PAK NEWS
  • Dec 24, 2022
  • 1 min read

دہشت گردی کی حالیہ لہر کے دوران سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد محمود ، محسن وقار ، محمد عثمان ، شیر محمد ، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کریا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے اور ان کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا جب کہ 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


bottom of page