top of page
Search

ہم بحیثیت قوم قائد اعظم کے نظریات پر عمل کرنے میں ناکام رہے، وزیراعظم

  • Writer: PAK NEWS
    PAK NEWS
  • Dec 25, 2022
  • 1 min read

قائد کے نظریے پر عمل کرکے ہم تمام مشکلات کو شکست دے سکتے ہیں، وزیراعظم

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے قوت ارادی، سوچ اور جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدل دیا، اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کا ان کا نصب العین قوم کیلئےمشعل راہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم قائد کے نظریات پرعمل کرنے میں ناکام رہےہیں، اتحاد کے فقدان سے بڑھ کر کوئی چیز قوم کو کمزورنہیں کرسکتی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ قائد کے نظریے پرعمل کرکے ہم تمام مشکلات کو شکست دے سکتے ہیں، ہم عزم کرتے ہیں کہ اپنی قوم کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


bottom of page